تصاویر : پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں لاہور پہنچ گئی ہیں۔

کھلاڑیوں کو سخت سکیورٹی میں بیک وقت ہوٹل سے کراچی ائیر پورٹ کے ٹرمینل ون پہنچایا گیا، بعد ازاں ٹیموں کو خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچایا گیا۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 6312 سے سفر کیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پانچواں میچ 28 ستمبر جبکہ چھٹا 30 ستمبر کو کھیلا جائے گا اور دونوں ٹیمیں سیریز کے آخری میچ میں 2 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

دونوں ٹیموں کا آج لاہور میں کوئی ٹریننگ سیشن شیڈول نہیں ہے، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل شام قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔
واضح رہے کہ7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز دو دو سے برابر ہے، پہلے مرحلے میں 4 ٹی ٹوئنٹی میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے جبکہ دوسرے مرحلے کے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں