جنسی ہراسیت کیس: ڈی جی پیمرا کی برطرفی برقرار، 25 لاکھ جرمانے کا حکم

صدر مملکت نے جنسی ہراسیت کیس میں وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
صدر مملکت کی جانب سے جنسی ہراسیت کیس میں ڈی جی پیمرا کی برطرفی اور 25 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا گیا ہے۔

صدر مملکت نے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ڈی جی پیمرا کی سزا کو برقرار رکھا اور جرمانہ 20لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کردیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ ثابت ہوچکا کہ خاتون ملازم کو زبانی، فحش،توہین آمیز تبصروں اور ناجائز مطالبات سے ہراساں کیا گیا، جب ایسےکیس بلاشک و شبہ ثابت ہوجاتےہیں تو قانون کی پوری طاقت کا استعمال کرتا ہوں۔

صدر نے مزید کہا کہ خواتین کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں، ہراسیت کے خوف کے باعث خواتین کی دب جانے والی اقتصادی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں