’سانپ آسکتے ہیں پاکستانی نہیں‘، بھارت جنوبی افریقہ مقابلے میں سانپ آنے پر صارف کی تنقید

شمال بھارت کے شہر گواہتی کے بارساپارا اسٹیڈیم میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے میچ میں سانپ نکل آنے پر سوشل میڈیا صارفین تنقید کیے بغیر نہ رہ سکے۔

گزشتہ روز بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پہلی اننگز کے دوران اسٹیڈیم میں سانپ کو رینگتے دیکھا گیا۔
سانپ کی موجودگی نے کچھ دیر کے لیے میچ میں خلل ڈالا جس کے بعد اسٹیڈیم انتظامیہ حرکت میں آئی اور سانپ کو پکڑ لیا۔

بعد ازاں سانپ کے نکل آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین کی جانب سے جہاں تنقیدی تبصرے سامنے آئے وہیں متعدد سوشل میڈیا صارفین بھی اس واقعے سے لطف اندوز ہوئے بنا نہ رہ سکے۔
ایک صارف نے واقعے کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اسے فاسٹ بولر بمراہ کا متبادل قرار دیا۔

دوسری جانب ایک صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے طنز کیا کہ اگرچہ گراؤنڈ میں سانپوں کو آنے کی اجازت ہے لیکن پاکستانیوں کو نہیں۔
ایک صارف نے سانپ کی موجودگی پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ دنیا کا امیر ترین کرکٹ بورڈ۔

ایک صارف نے لکھا کہ سابق کھلاڑیوں نے میچ روک دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں