چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عدالت میں پیشی کےموقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی۔
سابق وزیراعظم عمران خان توہین عدالت کیس کی سماعت کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہوئے اور اس موقع پر میڈیا نمائندوں نے ان سے سوالات کیے۔
اس موقع پر عمران خان نے میڈیا نمائندوں سے رسمی گفتگو نہیں کی تاہم صحافیوں کے سوالوں پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے اوپریہی کیس بنانارہ گیا ہےکہ چائے میں روٹی ڈال کرکھاتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اسمبلی میں اب نہیں جائیں گے۔
اس سے قبل کمرہ عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جس طرح چوروں کو دوسری بار این آر او دیا جارہا ہے لوگ مایوس ہیں، آج لوگوں میں مایوسی پھیل چکی ہے۔
مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کے سوال پر عمران خان نے کہا کہ یہ واضح ہوگیا ہے اس ملک میں رُول آف لا نہیں۔