پینٹاگون میں پاکستانی آرمی چیف کی میزبانی پر خوشی ہوئی، امریکی وزیر دفاع

پینٹاگو امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے پینٹاگون میں پاکستانی آرمی چیف کی میزبانی پر خوشی ہوئی۔

لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہا جنرل قمر جاوید باجوہ سے دیرینہ دفاعی شراکت داری پر بات چیت ہوئی۔ پاکستانی آرمی چیف سے باہمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس سال پاک امریکا تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں