مقبول رائیڈ سروس “اوبر” نے پاکستان کے بڑے شہروں میں سروس بند کردی

رائیڈ شیئرنگ کمپنی اوبر نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب پاکستان کے پانچ بڑےشہروں بشمول اسلام آباد، کراچی، ملتان، فیصل آباد اور پشاور میں سروس بند کر رہی ہے۔
کمپنی کے صارفین کو ایک اطلاع موصول ہوئی جس میں لکھا گیا تھا کہ “ہم نے 11 اکتوبر 2022 سے کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور پشاور میں اوبر سروسز کو مزید پیش نہ کرنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔”

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے ذیلی برانڈ کریم کے ساتھ ان پانچ شہروں کی خدمت جاری رکھیں گے اور لاہور میں Uber ایپ کو چلانا جاری رکھیں گے۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں