تحریک انصاف نے پی پی پر وار کرتے ہوئے آصف زرداری کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے آصف زرداری کے خلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرایا گیا ہے جس میں سابق صدر کی نااہلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائے گئے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کی جانب سے قانون سے انحراف کے شواہد ہیں، انہوں نے گیلانی دور میں توشہ خانے سے تین گاڑیاں لیں، وہ بحیثیت صدر توشہ خانے سے گاڑیاں لینے کے اہل نہیں تھے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس زیر سماعت ہے جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسٹیٹ بینک سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ بھی محفوظ کر رکھا ہے۔