اعظم سواتی کے خلاف مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف مقدے کی تفصیلات  حاصل کرلیں۔

اعظم سواتی کےخلاف مقدمہ پیکا ایکٹ سیکشن 20 کے تحت درج کیا جس میں تعزیرات پاکستان کے سیکشن 131/500/ 501، 505 اور 109 کی شقیں بھی شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق اعظم سواتی کے خلاف مقدمے کا مدعی ایف آئی اے کا ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس الرحمان ہے، ان کے خلاف مقدمے کا اندراج انکوائری کی تکمیل پر عمل میں لایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں