کے الیکٹرک کی من مانیوں کو اب مزید برداشت نہیں کرینگے: وزیر توانائی سندھ

سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا ہےکہ کے الیکٹرک کی من مانیوں کو اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیرتوانائی سندھ امتیاز شیخ سے کے الیکٹرک کے اعلیٰ حکام نے ملاقات کی جس میں صوبائی وزیر نے ملازمین کی جبری برطرفیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جبری برطرف ملازمین کے بقایاجات فوری طور پرادا کیے جائیں۔

کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ ملازمین کی برطرفیوں پر حکومت کے تحفظات کو دورکرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔
امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے خلاف صارفین اور ملازمین کی شکایات میں اضافہ ناقابل برداشت ہوچکا ہے، کے الیکٹرک کی من مانیوں کو اب مزید برداشت نہیں کیا جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ جبری برطرفیوں کے باعث بیروزگاری اور معاشی مسائل میں اضافہ ہورہا ہے لہٰذا برطرفیوں کا سلسلہ فوری بند کیا جائے، بصورت دیگر معاملہ وفاق اور وزیر اعظم کے سامنے اٹھایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں