اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈزون میں رینجرز ، ایف سی تعینات

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو نا اہل قرار دیئے جانے کے بعد ہونے والے مظاہروں کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

اسلام آباد پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ ریڈ زون میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔
ترجمان کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اس وقت تمام راستے کھلے ہیں، آمدورفت میں کوئی رکاوٹ نہیں۔

اپنے ایک اور بیان میں اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ہر طرح کا پُرامن احتجاج قانونی حق ہے، راستے بند کرنا اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا خلاف قانون عمل ہے۔ دوسرے صوبوں کی حکومتوں سے گزارش ہے غیر قانونی اجتماعات کی وفاقی دارالحکومت کی طرف نقل و حرکت کو روکیں۔
ترجمان کے مطابق فیض آباد میں صورتحال کے مطابق پولیس آنسو گیس کا استعمال کررہی ہے۔ بزرگوں، عورتوں، بچوں سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ ہسپتالوں کے راستوں کو کھلا رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں