عمران کی نااہلی کیخلاف احتجاج ، فیض آباد میں پولیس کی پی ٹی آئی کارکنوں پر شیلنگ

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی کے خلاف راولپنڈی میں فیض آباد کے مقام پر احتجاج کیا۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نا اہل قرار دیا ہے جس کے بعد پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے کارکنوں سے احتجاج کی اپیل کی گئی تھی۔

راولپنڈی میں فیض آباد انٹر چینج پر بھی پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا جہاں پولیس اور مظاہرین میں تصادم ہوگیا۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی۔

پی ٹی آئی کی قیادت کی اپیل پر اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں بھی مظاہرے کیے گئے جبکہ ملتان، گجرات ،رحیم یارخان ،اوکاڑہ،مردان ،سوات،نوشہرہ میں بھی احتجاج کیا گیا اور مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کارکنوں نے سڑکیں بلاک کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں