کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، حکومت اور پی ٹی آئی کی تردید

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات کی خبروں تردید کردی اور کہا کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے مذاکرات کی خبروں کی تردید کردی گئی۔

تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مذاکرات نہیں ہورہے، ہوسکتا ہے کوئی انفرادی طورپر مل رہا ہو، حکومت الیکشن پر بات کرے تو ہم بھی بات کرنے کےلیے تیارہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی تردید کی کہ مارچ اپریل میں الیکشن کے لئے بیک ڈور رابطے پروپیگنڈا ہے، قطعی طور پر مذاکرات نہیں ہورہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ان کےساتھ کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں،انتخابات قانون اورآئین کےمطابق ہوں گے۔

خیال رہے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں کا انکشاف سامنے آیا تھا۔

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں میں قبل ازوقت انتخابات، میثاق معیشت اوراہم ایشوزپر مشاورت ہوئی۔

حکومت کاموجودہ اسمبلیوں کی مدت مکمل کرنے پراصرار ہے جبکہ تحریک انصاف مارچ یا اپریل میں انتخابات کرانے پر زور دے رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں