سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کینیا میں قتل

سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کو کینیا میں قتل کر دیا گیا۔

فیملی ذرائع اور ساتھیوں کی جانب سے ارشد شریف کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے تاہم فوری طور پر واقعےکی مزید تفصیل معلوم نہیں ہو سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیا کی مقامی پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق ارشد شریف کچھ روز پہلے دبئی سے لندن گئے اور پھر وہاں سے کینیا چلے گئے تھے۔

ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق ارشد کو کینیا میں گولی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں