پی ایف یو جے کا ارشد شریف کی شہادت کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ

اکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ ریاست کی ذمے داری ہے کہ وہ ارشد شریف کی شہادت کے واقعے کی پوری تحقیقات کرائے۔
سینیئر صحافی اور نامور اینکر پرسن ارشد شریف کی شہادت کے افسوسناک واقعے پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کی شہادت کا سن کر انتہائی صدمہ پہنچا ہے، ریاست کی ذمے داری ہے کہ واقعے کی پوری طرح تحقیقات کرائے اور تحقیقات کراکے نتائج سے قوم اور پی ایف یو جے کو آگاہ کیا جائے۔

افضل بٹ کا کہنا تھا کہ معاملے کو منطقی انجام تک نہ پہنچایا گیا تو افواہوں سے نقصان ہوگا، معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلیے صاف اور شفاف طریقہ اختیار کیا جائے جب کہ حکومت ارشد شریف کے جسد خاکی کی واپسی کا فوری انتظام کرے۔

سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے رانا عظیم نے کہا کہ ارشد شریف کی شہادت کی خبر سن کر سکتے کی حالت میں ہیں، سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ان کے ساتھ یہ ہوگا۔

سینئر صحافی ارشد شریف کینیا میں حادثے کے نتیجے میں شہید.
انہوں نے سوال کیا کہ کیا ارشد شریف کے قاتل گرفتار ہوں گے؟ یہ اداروں کا امتحان ہے، انکوائری کمیٹی بنائی جائے جو تحقیقات کے لیے عالمی تنظیموں سے رابطہ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں