عمران خان کی سیاست الیکشن میں ختم ہوجائے گی: رانا ثنا کا دعویٰ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے توشہ خانہ کیس پر ایک بار پھر عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ کے دوران رانا ثنا اللہ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساری دنیا کو چور چورکہنے والاخود چوری میں پکڑا گیا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی سیاست الیکشن میں ختم ہوجائے گی، کیا کرنا ہے پی ٹی آئی کی لیڈرشپ بھی ابھی تک متفق نہیں ہوئی، یہ اپنے ہی دعوؤں میں پھنس چکے ہیں، انہیں اپنی عزت رکھنے کیلئے کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں