عمران خان حقیقی آزادی مارچ کے سفر کے لئے تیار

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان حقیقی آزادی مارچ کے سفر کے لئے تیار ہیں ، کنٹینر کو لبرٹی چوک پہنچا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے لئے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے سلسلے میں عمران خان کا کنٹینر سفر کیلئے تیار ہے ، کنٹینر کو لبرٹی چوک پہنچا دیا گیا ہے۔
کنٹینرمیں ساؤنڈ سسٹم، کچن سمیت تمام سفری سہولتیں موجود ہیں، تحریک انصاف کے رہنما کنٹینر پر سوار ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کچھ دیر بعد کنٹینر پر سوار ہوں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خا ن اور دیگر پارٹی قائدین کنٹینرکی چھت سے لوگوں کا خون گرمائیں گے۔

خیال رہے حقیقی آزادی لانگ مارچ کیلئے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں اور عوام چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے منتظر ہیں کہ کب وہ لبرٹی چوک پہنچیں اور تحریک کا آغاز ہو۔

حقیقی آزادی مارچ کے شرکا فیروزپور روڈ، اچھرہ، مزنگ اور داتا دربار سے گزر کر آزادی چوک پہنچیں گےاور آج کے دن حقیقی آزادی مارچ جی ٹی روڈ کے قریب اپنا پڑاؤ ڈالے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں