پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ آج لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگا، جس کے لئے کارکنان لبرٹی چوک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
پہلے دن لانگ مارچ لاہور میں ہی رہے گا، لبرٹی چوک سے لانگ مارچ فیروز پور روڈ، اچھرہ، مزنگ، ایم او کالج، جنرل پوسٹ آفس چوک اور داتا دربار سے آزادی چوک پہنچے گا ۔
لانگ مارچ اگلے دن شاہدرہ سے شروع ہوگا، لانگ مارچ دوسرے روز مرید کے اور کامونکی سے گوجرانوالہ پہنچے گا۔
اس کے بعد لانگ مارچ ڈسکہ سے ہوتا ہوا سیالکوٹ پہنچے گا، پھر سمبڑیال اور وزیر آباد سے ہوتا ہوا گجرات پہنچے گا، جس کے بعد لانگ مارچ لالہ موسیٰ کھاریاں سے جہلم جائے گا۔
لانگ مارچ گوجر خان سے راولپنڈی اور 4 نومبر کو راولپنڈی سے اسلام آباد داخل ہوگ جبکہ ملک بھر سے قافلے بھی اسی دن اسلام آباد پہنچیں گے۔
حقیقی آزادی مارچ کے لئے خصوصی کنٹینر لبرٹی چوک پر موجود ہے، قائدین کے آرام کے لئے ایگزیکٹو پورشن بھی بنایا گیا ہے، جس میں اے سی آرام دہ صوفے اور واش روم کی سہولت بھی میسر ہے۔
عمران خان نے کہا کہ لاہور میں لانگ مارچ میں عوام پیدل چلیں گے، گاڑیاں پیچھے ہوں گی اور لوگ پیدل مارچ کے ساتھ ساتھ آگے آگے چلیں گے، جہاں جہاں آبادی سے لانگ مارچ گزرے گا لوگ پیدل چلیں گے، اگلے جمعے کو ہم راولپنڈی پہنچیں گے۔