وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف سے بات چیت کے لیے9 رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا مذاکرات کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لانگ مارچ کے حوالےسے وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی۔
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی زیر صدارت کمیٹی میں 9 ارکان شامل ہیں ، کمیٹی لانگ مارچ سےمتعلق امن وامان قائم رکھنے اور سیاسی بات چیت کیلئے قائم کی گئی ہے۔
اگرلانگ مارچ سے متعلق کسی نے بات کرنی ہے تو کمیٹی سے کی جائے گی۔
کمیٹی میں ایازصادق، خواجہ سعدرفیق اورقمر زمان کائرہ ، ایم کیو ایم کے خالد مقبول، اے این پی کے میاں افتخار، مولانااسد اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئےہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، جمہوری لوگ ہیں بات چیت کیلئے تیار ہیں۔
شہباز شریف نے واضح کیا کہ کسی کوقانون ہاتھ میں نہیں لینےدیں گے۔