ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر سری لنکا کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 کے میچ میں نیوزی لینڈ سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم میں آل راؤنڈر ڈیرل مچل کی واپسی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دی تھی جبکہ کیویز کا افغانستان کے خلاف دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں