عمران خان پر قاتلانہ حملہ : اوورسیز پاکستانیوں کا نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاج

اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں نوازشریف کی رہائش گاہ کے سامنےعمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف احتجاج کیا گیا۔
مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے شہباز شریف اور راناثنااللہ سے استعفے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب بریڈ فورڈ میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر بھی اوورسیز پاکستانیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا،
مظاہرین نے عمران خان اور لانگ مارچ کے شرکا پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا عمران خان ہماری ریڈلائن ہے جسے عبور کیا گیا ہے، حملے کے پیچھے چھپے مقاصد اور عناصر کو سامنے لایا جائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں