عمران خان آج خطاب کریں گے، پی ٹی آئی نے آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا، فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان آج خطاب کریں گے، اہم امور پر گفتگو ہوگی، اہم امور پر قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

عمران خان پر فائرنگ ، 15 گھنٹے بعد بھی مقدمہ درج نہ ہوسکا
انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے، پی ٹی آئی اجلاس میں آئی جی پنجاب کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا۔
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ لانگ مارچ اور احتجاج ہر صورت میں جاری رہے گا، عمران خان پاکستان کی سب سے بڑی اور واحد وفاقی جماعت کے سربراہ ہیں، وہ پاکستان کے وفاق اور یکجہتی کی بھی علامت ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ شرکائے اجلاس نے معظم گوندل کی شہادت اور ابتسام کی جرآت و بہادری کو سلام پیش کیا۔

ارشد شریف قتل کیس کے ثبوت 3 مقامات پر رکھے ہیں، مراد سعید کا دعویٰ
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اجلاس نے اقدام قتل کے اس واقعے کو مذہبی رنگ دینے کی بھی مذمت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں