حکومت فوج اور عوام کو لڑوانا چاہتی ہے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت فوج اور عوام کو آپس میں لڑوانا چاہتی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شیخ رشید نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے پیٹرول پر 50 روپے لیوی بڑھوا دی ہے اور جس ملک کا وزیر داخلہ رانا ثنااللہ ہو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ سیاست کا پریشر کُکر کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے، حکومت فوج اور عوام کو لڑوانا چاہتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں