نامور گلوکار ظفر رامے انتقال کرگئے

اسٹیج، کیسٹ اور فلم انڈسٹری کے سینئر گلوکار ظفر رامے انتقال کرگئے۔

ظفر رامے کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے اور اہلخانہ کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔
اہلخانہ کے مطابق ظفر رامے کی نمازجنازہ سنی ہائیٹس راشد منہاس روڈ میں ادا کی جائے گی۔

ظفر رامے نے اپنی گلوکاری کا آغاز 1991 نامور اور لیجنڈ گلوکار احمد رشدی کے گانے کبھی تو تم کو یاد آئے گی سے کیا اور دوسرا گانا لال لال جورا بہت مقبول گانا ہے۔
1994 میں ظفر رامے نے پاکستانی فلموں کے لیے پلے بیک گانا شروع کیا یہی نہیں ظفر رامے نے بہت سے مختلف ٹی وی شوز میں بھی پرفارم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں