سیمی فائنل: رضوان 57 رنز پر آؤٹ، پاکستان کی 3 وکٹیں گرگئیں

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں 153 رنز کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹیم کو پُراعتماد آغاز فراہم کیا۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 152 رنز بنائے۔

جواب میں بابر اعظم 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان 57 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

پندرہ ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے 100 رنز کی اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا،دونوں اوپنرز نے انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سو رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

بابر اعظم اور رضوان کے درمیان یہ 9ویں سنچری کی شراکت ہے، بابر اعظم اور رضوان کے درمیان یہ 9ویں سنچری کی شراکت ہے۔

نیوزی لینڈ کی اننگز:

نیوزی لینڈ کے اننگز کے آغاز پر شاہین نے پہلے ہی اوور میں اوپنر فِن ایلن کو 4 رنز پر پویلین لوٹایا جب کہ پاور پلے کے اختتام یعنی چھٹے اوور کی آخری گیند پر شاداب نے ڈیون کونوے کو شاندار رن آؤٹ کیا۔

اس کے بعد محمد نواز نے گلین فلپس کو پویلین لوٹایا، جب کہ کپتان ولیمسن شاہین کا شکار بنے۔

نیوزی لینڈ کے اوپنر فن ایلن 4، ڈیون کونوے 21، کین ولیمسن 46، گلین فلپس 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ ڈیرل مچیل 53 اور جیمز نیشم 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور نواز نے 1 وکٹ حاصل کی جب کہ شاداب نے ایک رن آؤٹ کیا۔

ٹاس کے وقت گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہمارے پاس اچھے کھلاڑی ہیں، ہمارا اس میچ پر فوکس ہے، آخری تین میچز اچھے کھیلے، اس مومینٹم کو برقرار رکھیں گے۔

بابر کا کہنا ہے کہ جیت کی وجہ سے بہت زیادہ پُراعتماد ہیں ، نیوزی لینڈ کے پاس کوالٹی بولرز اور بیٹر ز ہیں۔

پاکستانی ٹیم:

سیمی فائنل میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم:

نیوزی لینڈ ٹیم میں کپتان کین ولیمسن ، فن ایلن ، ڈیرل مچل ، گلین فلپس ، ڈیون کونوے،ٹرینٹ بولٹ ، ٹم ساؤتھی ، لوکی فرگوسن ، جمی نیشم ، مچل سینٹنراور ایش سودھی شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ورلڈ کپ میں 6 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 4 میں پاکستان اور2 نیوزی لینڈ کو فتح ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج کے میچ میں 8 سے 24 فیصد بارش کے امکانات ہیں، عام طور پر مطلع صاف رہے گا تاہم جزوی طور پر ابر آلود بھی ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کی پچ سے متعلق بتایا گیا ہےکہ اس گراؤنڈ کی پچ ہمیشہ بلے بازوں کے لیے بہترین رہی ہے اس لیے دونوں جانب سے تابڑ توڑ رنز اسکور کیے جانے کا امکان ہے جب کہ پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم 170 سے 180 تک کا ٹارگٹ دے سک

اپنا تبصرہ بھیجیں