وزیر اعظم شہباز شریف برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کوپ کانفرنس میں شرکت کے لیے مصر کے شہر شرم الشیخ گئے تھے جہاں سے وہ لندن روانہ ہو گئے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملک کے سیاسی اور دیگر معاملات پر مشاورت کی گئی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز وطن واپسی کے لیے ائیرپورٹ پہنچے تھے تاہم طبیعت ناساز ہونے پر وہ واپس گھر روانہ ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں