چمن: پاک افغان بارڈر پر باب دوستی آج پانچویں روز بھی ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہے۔
چمن کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق باب دوستی کھولنے سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی اس حوالےسے حکومت پاکستان اور افغان حکومت کے درمیان بات چیت ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرحدپارپھنسےجن پاکستانیوں کے پاس شناختی کارڈ نہیں ان سے متعلق جلد فیصلہ کیا جائے گا جب کہ ان پاکستانیوں میں اکثریت روزانہ اجرت پرکام کرنے والوں کی ہے۔
کسٹم حکام کےمطابق باب دوستی سے امپورٹ ایکسپورٹ اور ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں پانچویں روز بھی معطل ہے۔