چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے موجودہ حکومت کو معیشت کی تباہی کا ذمے دار قرار دےد یا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر پاکستان کے دیوالیے ہونے کے خطرے سے متعلق اعداد و شمار شیئر کیے اور موجودہ حکومت پر اس کا الزام لگایا۔
عمران خان نے کہا کہ 6 ماہ قبل پیشگوئی کردی تھی کہ تبدیلی سرکاری ہماری قرض واپسی کی صلاحیت نیست ونابود کردے گی، 6 ماہ پہلے ہی بتادیا تھا کہ تبدیلی سرکار ہماری معیشت کو تباہی کے گڑھے میں اتار دے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دو مجرم خاندان معیشت کی تعمیر میں کبھی سنجیدہ تھے اور نہ ہی ان میں اس کی صلاحیت تھی۔