نئے آرمی چیف کی تعیناتی: وزیراعظم ہاؤس کو افسران کے نام موصول

وزیراعظم ہاؤس کو نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سمری موصول ہوگئی ، سمری میں سنیارٹی اور اہلیت کی بنیاد پر نام شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کو نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتیوں سے متعلق سمری موصول ہوگئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سمری میں سنیارٹی اوراہلیت کی بنیاد پرنام شامل ہیں، سمری میں تمام افسران کی تفصیلی پروفائل بھی شامل کی گئی ہے۔

وزیراعظم سمری میں موجود ناموں میں سے نئے آرمی چیف اورچیئرمین کا انتخاب کریں گے ، وزیراعظم اور وزیردفاع سنیارٹی کے اصول پر عمل درآمد کا عندیہ دے چکے ہیں۔

ذرائع نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف آج اہم تعیناتی کی منظوری دیں گے، آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری ایک ساتھ ہو گی۔

ذرائع کے مطابق تقرری کی سمری پراسٹیک ہولڈرزمیں فیصلہ کن مشاورت آج ہونے کا امکان ہے، پاک فوج کے 5سے 6 افسران کے پینل پر مشتمل سمری پر وزیراعظم تمام ہوم ورک مکمل کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں