امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا دورہ کراچی: باہمی تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنیکا عزم

اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے 17 تا 18نومبر کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اہم ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیاں مضبوط تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے معاشی اشترک اور صحت عامہ کے شعبہ جات میں مسلسل بہتری کیلئےتعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

دورہ کراچی کے موقع پر ڈونلڈ بلوم نے امریکی بزنس کونسل، آغا خان یونیورسٹی اسپتال اور کے ایف سی کی جانب سے قوت سماعت سے محروم بچوں کیلئے قائم کردہ اسکول کے اعلیٰ عہدیدارن و نمائندگان سے ملاقاتیں کیں اور باہمی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے لیے جاری کاوشوں کا جائزہ بھی لیا۔

ڈونلڈ بلوم نے امریکی بزنس کاؤنسل میں صنعتی شعبہ جات کے سربراہان سے گفتگو میں اس اہم پہلو پر تبادلہ خیال کیا کہ امریکااور پاکستان کی حکومتوں کی جانب سے پائیدار اور وسیع البنیاد معاشی ترقی کیلئے کس طرح مشترکہ کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔

ڈونلڈ بلوم نےکہا کہ پاکستان کے ساتھ سبز اتحاد برقرار رکھنے کیلئے ہم پرعزم ہیں، امریکا سمجھتا ہے کہ سبز اتحاد پاکستان میں نجی شعبہ جات اور ماحول دوست زراعت کی ترقی و ترویج کیلئے کوشاں ہے۔
امریکا ایک طرف باہمی تجارت کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا شراکت دار ہے تو دوسری جانب امریکا ان ممالک کی فہرست میں سب سے اوپر ہے جن کی پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے خدمات غیرمعمولی اہمیت کے حامل ہیں۔

گزشتہ برسوں میں امریکا کی جانب سے پاکستان میں 50 فیصد سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے آغا خان اسپتال کے نمائندگان کے ساتھ بھی ملاقات کی جہاں انہیں طبی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی جب کہ ڈونلڈ بلوم نے اسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔
امریکی مالیاتی کارپوریشن برائے ترقی کی جانب سے 2012 میں آغا خان اسپتال اور صحت عامہ سے متعلق سہولیات میں مزید بہتری و وسعت کیلئے 3 کروڑ ڈالرز کا قرضہ جاری کیا گیا، امریکا صحت عامہ کی سہولیات میں بہتری کیلئے پاکستان کیساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا رہا ہے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے قوت سماعت و گویائی سےمحروم بچوں کیلئے قائم کردہ اسکول کا دورہ کیا اور کے ایف سی کے عملے کےہاتھوں بنے لذیذ کھانوں کا سواد لیا۔

وہ اس بات سے بے انتہا متاثر ہوئے کہ کے ایف سی نے نہ صرف سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی میں بھرپور عطیات دیے بلکہ قوت سماعت سے محروم افراد کو روزگار فراہم کرتے ہوئے انہیں آگے بڑھنے کا راستہ دکھانے کی ذمہ داری نبھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے 97 کروڑ ڈالرز جاری کیے جاچکے ہیں جب کہ امریکی عوام اور نجی شعبے کی جانب سے علیحدہ تین کروڑ 20 لاکھ سے زائد عطیات پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے بھیج دیے گئے۔

امریکی حکومت پاکستان کے ساتھ تعلیم، شفاف توانائی اور صحت عامہ سے متعلق سرگرمیوں میں اشتراک سمیت عوامی سطح پر وسیع البنیاد تعلقات استوار کرنے کیلئے پرعز م ہے، ہم ساتھ ملکر دونوں ممالک کی اقوام کیلئے بہتر، خوشحال اور محفوظ مستقبل کو یقینی بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں