دورہ پاکستان پر کوئی تشویش نہیں، سکیورٹی پر بھروسہ ہے: ایم ڈی انگلش کرکٹ بورڈ

انگلش کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر راب کی کا کہنا ہےکہ انگلینڈ کی ٹیم کا دورہ پاکستان شیڈول کے مطابق ہوگا۔

ایک بیان میں راب کی نے کہا کہ سکیورٹی وفد نےحالات معمول کے مطابق ہونےکی رپورٹ دی اور ای سی بی سمیت ٹیسٹ اسکواڈ کے ہر کھلاڑی کو اپنے سکیورٹی وفد کی رپورٹ پر مکمل بھروسہ ہے۔
پاکستان کے دورے پر آنیوالی انگلش ٹیم اپنا شیف بھی ساتھ لائے گی

ایم ڈی انگلینڈ کرکٹ بورڈکا کہنا تھاکہ ٹیم کا دورہ پاکستان تاریخی ہوگا، گزشتہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران پاکستان میں انگلینڈ کا بہترین خیال رکھا گیا تھا، پاکستان میں جتنی سکیورٹی ملی، ہم نے اس سے بہتر کی اُمید نہیں کی تھی لہٰذا ای سی بی اور سکیورٹی وفد پر بھروسہ ہے، ہمیں کوئی تشویش نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں