صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی لاہور پہنچ گئے

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج بروز جمعرات 24 نومبر کو لاہور پہنچے، جہاں وہ سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اسلام آباد کے نور خان ایئر بیس سے لاہور کیلئے روانہ ہوئے۔

دورہ ِ لاہور کے دوران صدر پاکستان کی جانب سے فوج کی اعلیٰ ترین تقرریوں کے حوالے سے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمرا ن خان سے بھی ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب صدر مملکت کے دورہ لاہور سے متعلق سرکاری سطح پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
قبل ازیں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے بھیجی گئی سمری ایوان صدر کو موصول ہوئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تقرریوں کی منظوری دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے ناموں کا فیصلہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں