لندن: وزیراعلیٰ پنجاب کے بھتیجے شجاع عباس کا کہنا ہے کہ تسنیم حیدر شاہ کے ساتھ ہماری کوئی رشتہ داری نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے مشیر عدیل شاہ کے بھتیجے شجاع عباس نے ن لیگ کی قیادت پر ارشد شریف کے قتل میں ملوث ہونے اور عمران خان پر حملہ کروانے میں ملوث ہونے کے الزامات لگانے والے تسنیم عباس کی جانب سے خود سے متعلق کیے گئے دعوے پر پریس کانفرنس کی۔
شجاع عباس نے کہ ہماری تسنیم حیدر شاہ کے ساتھ کوئی رشتہ داری نہیں ہے، تسنیم حیدر نے غلط بیانی کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ان کے کہنے پر عدیل شاہ کو مشیر بنایا۔
مشیر وزیراعلیٰ پنجاب عدیل شاہ نے کہا کہ تسنیم حیدر شاہ کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں ہے، تسنیم شاہ ہمیشہ پرویز الہٰی اور ان کے خاندان کے خلاف باتیں کرتے ہیں۔
عدیل شاہ کا کہنا تھا کہ تسنیم شاہ نے قتل کی سازش کے بےبنیاد الزامات لگائے ہیں، ان کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
یاد رہے کہ تسنیم حیدر شاہ نے الزام عائد کیا تھا کہ نواز شریف نے جس میٹنگ میں ارشد شریف کو قتل کرنے کے احکامات جاری کیے اس میں وہ بھی موجود تھے اور ناصر بٹ نے انہیں عمران خان پر حملے کے لیے بندوبست کرنے کا کہا تھا۔
دوسری جانب ناصر بٹ اور دیگر مسلم لیگی رہنماؤں نے تسنیم حیدر شاہ کے خلاف لندن پولیس کو درخواست دیدی ہے۔