پی پی سے ملکر تہیہ کرلیا کہ ہر آپشن استعمال کرکے پنجاب اسمبلی بچائیں گے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے تہیہ کیا ہےکہ ہر آپشن استعمال کریں گے اور اسمبلی بچائیں گے۔

پنجاب اسمبلی بچانے کا مشن لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے پیپلزپارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ہر طرح کی تیاری مکمل ہے، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے تہیہ کیا ہےکہ ہر آپشن استعمال کریں گے، اسمبلی تحلیل ہونےسے بچائیں گے، حکومتی بینچوں پر اراکین سے بھی رابطے تیز کریں گے۔

اس موقع پر پی پی رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ شانہ بشانہ ہوں گے، بہت جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں