سینئر صحافی، ادیب ابوالحسن نغمی امریکا میں انتقال کرگئے

سینئر صحافی، براڈ کاسٹر اور ادیب ابوالحسن نغمی امریکا میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 92 برس تھی۔

ادیب ابوالحسن نغمی گزشتہ 50 برس سے امریکا میں مقیم تھے، وہ منٹو کے دوست اور قریبی ساتھی تھے۔
وہ امریکا میں بنائی گئی تنظیم سوسائٹی آف اردو لٹریچر کے روح رواں بھی تھے۔ انہوں نے متعدد کتابیں لکھیں۔

ادیب ابوالحسن نغمی ریڈیو پاکستان کے ساتھ بھی منسلک رہے، آؤ بچو سنو کہانی اُن کا کامیاب اور معروف ترین پروگرام میں شامل تھا۔
ان کی نماز جنازہ منگل کی دوپہر ایک بجے دارالہدی، سپرنگ فیلڈ، ورجینیا میں ادا کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں