بلاول کا اختیار نہیں کہ اسمبلی میں واپس آنے کی دعوت دیں یہ وزیر اعظم کا استحقاق ہے، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا اختیار نہیں کہ اسمبلی میں واپس آنے کی دعوت دیں یہ وزیر اعظم کا استحقاق ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو کی آفر ٹھکرا دی۔ ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا اختیار نہیں کہ اسمبلی میں واپس آنے کی دعوت دیں۔ یہ دعوت وزیراعظم دے سکتے ہیں۔
ہم نیوز کے پروگرام ’’ہم مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انتخابات کی تاریخ دےتو بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ الیکشن اصلاحات کیلئے بیٹھ کر تعاون بھی کریں گے۔

عمران خان پہلا وزیراعظم جسے جمہوری، آئینی طریقے سے نکالا گیا، بلاول بھٹو
ان کا کہنا ہے کہ وہاں سے مختلف سگنلز آرہے ہیں۔ کچھ دعوت دیتے ہیں کچھ دعوت سے کتراتے ہیں۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں واپسی کی دعوت دی تھی ۔ انہوں نے کہاتھا کہ عمران خان خود کو جمہوری کہتے ہیں تو واپس پارلیمان میں آئیں ، اپنا کام کریں ، ہم نے چار سال آپ کو بھگتا ، آپ نے پہلے دن ہی نخرے شروع کر دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ واپس آؤ اپنا اپوزیشن کا کام کرو پھر سیاسی جماعتیں آپ سے بات کریں گی۔ الیکشن اور نیب ریفارمز کیلئے اپنا حصہ ڈالو، سڑکوں پر کالعدم تنظیموں کے ساتھ گھومو گے تو مذاکرات نہیں ہوں گے، عوام کو موقع ملے گا، وہ آپ کو بھی پہچانتے ہیں اور ہمیں بھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں