ہانیہ کو دیکھ کر موڈ اچھا ہوجاتا ہے‘، بادشاہ کی تعریف پر اداکارہ بھی چپ نہ رہ سکیں

ہانیہ کو دیکھ کر موڈ اچھا ہوجاتا ہے‘، بادشاہ کی تعریف پر اداکارہ بھی چپ نہ رہ سکیں
بھارتی ریپر بادشاہ بھی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے مداح نکلے اور انہوں نے اداکارہ کی دل کھول کر تعریف کی۔

گزشتہ روز بھارتی سنگر و ریپر ادتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ نے مداحوں سے سوال وجواب کے سیشن کے دوران اداکارہ ہانیہ کے مداح ہونے کا اعتراف کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں بادشاہ نے کہا کہ میں ہانیہ کو فولو کرتا ہوں وہ مجھے بڑی مست بندی لگتی ہے،ہانیہ کی پوسٹ دیکھ کر ایک دم سے موڈ اچھا (Uplift) ہوجاتاہے، ہانیہ ایک شخصیت ہے اور مجھے لگتا ہے وہ ایک بہترین انسان ہیں۔

تاہم اب بادشاہ کی ویڈیو کو ہانیہ عامر کی جانب سے انسٹااسٹوری پر شیئر کیا گیا اور ساتھ ہی ہانیہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’ آپ بھی بہت مست ہو‘۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بادشاہ نے ہانیہ عامر کی پوسٹ پر کمنٹ کیا تھا جو سوشل میڈیا پر کئی روز زیر گردش رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں