بلدیاتی الیکشن رکوانے کی ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست مسترد

سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی الیکشن رکوانے کی ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست مسترد کر دی۔

الیکشن کمیشن کے نامکمل کورم سے متعلق کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی الیکشن رکوانے کی ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست مسترد کر دی۔

وکیل الیکشن کمیشن عبداللہ ہنجرہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے مطابق الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا، اسی فیصلےکی بنیاد پر ایم کیو ایم پاکستان نے پہلے مرحلے میں حصہ بھی لیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے کورم سے متعلق درخواست پر تفصیلی دلائل سن کر فیصلہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں