تیرچل گیا،میئر کراچی کیلیےپیپلز پارٹی آگے، حیدرآباد میں میئر پکا

کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی ے دیگر جماعتوں کو پیچحے چھوڑ دیا۔ کراچی کے نتائج میں غیر معمولی تاخیرپر سیاسی جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کردیا۔

کراچی حیدرآباد میں تیرچل گیا، کراچی میں مئیربنانے کیلئے پیپلز پارٹی دیگر جماعتوں سے بہت آگے ہے۔ حیدرآباد میں پیپلزپارٹی کا مئیر پکا ہو گیا۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق کراچی کی دو سو چھیالیس یونین کونسلزمیں سے اُنتالیس کے نتائج آ گئے ہے۔

پیپلزپارٹی بائیس نشستوں کے ساتھ پہلے نمبرپر ہے۔ پی ٹی آئی گیارہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ جماعت اسلامی پانچ یونین کونسلز میں فتح سمیٹ سکی۔ ایک آزاد امیدوار نے بھی جیت کا سہرا اپنے سر پر سجا لیا۔ بلدیاتی انتخابات میں شہر قائد کے سات اضلاع کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں