گزشتہ ماہ گیارہ کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی جہانگیر روڈ ایک ماہ میں ہی تباہ ہو گئی۔
سندھ حکومت نے مرتضیٰ وہاب کی سربراہی میں ضلع شرقی میں واقع جہانگیر روڈ کے لیے فنڈز جاری کرکے سڑک کی تعمیر کروائی تھی۔
کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے جس دن جہانگیر روڈ کو تعمیر کیا اس کے اگلے ہی روز سڑک بیٹھ گئی تھی اور تعمیر کے تقریباً ایک ماہ بعد تباہی کی داستان پیش کر رہی ہے لیکن سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے کی لاگت کے باوجود انتہائی بوسیدہ سڑک تعمیر کرنے والے ذمہ داران کے خلاف اب تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔