بولان: ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، 2 مسافر زخمی

بولان کے علاقے پنیر میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی زد میں آکر جعفر ایکسپریس کی بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، دھماکے میں 2 مسافر زخمی بھی ہوئے۔

ریلوے ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکے میں جعفر ایکسپریس کے انجن سمیت 7 بوگیاں پٹری سے اتری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر سکیورٹی اور ریسکیو ٹیموں کو بھیج دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں