الیکشن کمیشن کے متنازعہ اقدامات کیخلاف احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کی ملاقات ہوئی ہے جس میں الیکشن کمیشن کے اقدامات کیخلاف آئینی آپشنز پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسدعمر،فواد چودھری، سینیٹراعظم سواتی اورحماداظہرشریک تھے۔ ملاقات میں الیکشن کمیشن کے متنازعہ اقدامات کیخلاف احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

عمران خان پاکستان کے لیے قہر تھا،نواز شریف

اس کے علاوہ نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کیخلاف اعلیٰ عدلیہ سےرجوع کرنے اور سیاسی آپشنز پر بات چیت کی گئی۔

چودھری پرویزالہٰی نے آئندہ سیاسی معاملات کے حوالے سے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں