حکومت کی آئی ایم ایف کو قیمتیں بڑھانے کی یقین دہانی

حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو قیمتیں بڑھانے کی یقین دہانی کرا دی۔

وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل اجلاس ہوا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی سیکرٹری خزانہ نے کی اور آئی ایم ایف مشن ہیڈ بھی اجلاس میں شریک تھے۔

اجلاس میں نویں جائزہ مشن کے لیے ڈیٹا اور شرائط کے بارے میں مذاکرات کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں معاشی اہداف پر بریفنگ دی جبکہ ٹیکس وصولی، گردشی قرضے، سبسڈی اور سیلاب اخرجات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں