افغانستان میں خون جما دینے والی سردی نے 175 افردا کی جان لے لی۔
افغانستان میں شدید سردی کی لہر نے عوام کے لیے مشکلات بڑھا دیں۔افغان نیوز ایجنسی کے مطابق شدید سردی کے باعث اب تک 175 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
افغان نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملک میں سردی کےباعث70ہزارمویشی بھی ہلاک ہوئے۔شدیدبرفباری کے باعث راستےبند ہیں اورامدادی سرگرمیاں معطل ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں رواں موسم میں درجۂ حرارت منفی 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا اور معمولات زندگی معطل ہوکر رہ گئے۔ شہری گھروں میں محصور ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ موجودہ موسم سرما میں افغانستان میں معمول سے کہیں زیادہ سردی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ جس کی شدت سے بچنے کے لیے عوام کے پاس سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔