وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدہ رواں ماہ ہی ہوجائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے گرین لائن ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرین لائن ٹرین کی بنیاد نواز شریف نے رکھی تھی اور چینی کمپنی نے گرین لائن کے لیے کام کیا۔ گرین لائن پراجیکٹ ماضی کے دیگر منصوبوں کی طرح دم توڑ گئے تھے لیکن آج گرین لائن ٹرین میں سہولیات کا جائزہ لیا جہاں ٹرین میں جدید سہولتیں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین کا دورہ کیا تو قیادت نے گرم جوشی سے استقبال کیا اور گزشتہ 4 سال میں ملک کے خارجہ تعلقات کو نقصان پہنچا تاہم اب برف پگھل رہی ہے اور ہم حالات کو بہتری کی جانب لے کر جا رہے ہیں۔