دن رات محنت کر رہے ہیں، کوشش کریں گے کہ الیکشن سے پہلے بہتری لائیں: اسحاق ڈار

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہماری ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے، امید ہے پاکستان ترقی کرے گا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا جو ڈرامہ پانچ سال پہلے شروع ہوا، پاکستان آج اس کے نتائج بھگت رہا ہے، نواز شریف کے دور میں معیشت مضبوط ہو رہی تھی، ہماری اسٹاک مارکیٹ جنوبی ایشیا میں بہترین تھی اور دنیا میں پانچویں نمبر پر تھی۔

ان کا کہنا تھا پانچ سال میں جو پانامہ ڈرامہ، ن لیگ کو فارغ کرو اس طرح کی چیزیں آج پاکستان بھگت رہا ہے، نواز شریف کے دور میں دنیا کے تمام ادارے ہماری طرف دیکھ رہے تھے، بدقسمتی سےآج پانچ سال بعد ہم کہاں کھڑے ہیں، پچھلے سال پاکستان کی معیشت دنیا کی 45ویں معیشت تھی، 24 ویں معیشت سے 20 ویں معیشت پر داخل ہونے کی پیشگوئی کی گئی، کیا وجہ ہے پیشگوئی کے باجود ہم 47ویں معیشت بن گئے ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا وزیر اعظم شہباز شریف کو بے پناہ چیلنجز ملے ہیں، شہباز شریف کی لیڈرشپ میں پوری ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے، نیت اور محنت درکار ہے پاکستان ترقی کرے گا، شہباز شریف کی قیادت میں پوری کوشش کریں گے کہ پاکستان کے حالات میں بہتری لاسکیں، کوشش کریں گے کہ الیکشن سے پہلے بہتری لائیں، آپ کے پاس تاریخ موجود ہے کہ کس نےمعیشت کی بہتری کے لیے کام کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں