فواد چودھری کو دہشتگردوں کی طرح عدالت لایا گیا، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ فواد چودھری کو دہشتگردوں کی طرح عدالت لایا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فواد چودھری کو ہتھکڑیاں اور چہرے کو دہشتگرد کی طرح ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایسا کرنا ظاہر کرتا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کس طرح انتقامی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل اعظم سواتی اور شہباز گل کے ساتھ بھی ہتک آمیز رویہ اپنایا گیا اور ایسے رویے سے کوئی شک باقی نہیں رہا کہ ریاست بنانا ریپبلک بن چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں