کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتیں، 5 اموات کی وجہ سامنے آگئی

ضلع کیماڑی کے مواچھ گوٹھ میں مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتوں میں سے 5 اموات کی وجہ سامنے آگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد سے کرائے گئے ٹیسٹ میں 4 بچوں کی وجہ اموات خسرہ جب کہ ایک لڑ کی کی وجہ موت ڈینگی وائرس بتائی گئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 9 جنوری سے 24 جنوری کے درمیان 15 اموات ہوئیں، 26 سے 28 جنوری کے درمیان کی گئی تحقیقات کے دوران طبی معائنے میں بیماریوں کی تشخیص کیلئے کورونا کے 48 ٹیسٹ کیے گئے، 32 مریضوں کے سینے کے ایکسرے کیے گئے، 13 مریضوں کے خون کے نمونے قومی ادارہ صحت بھیجے گئے ۔

قومی ادارہ صحت نے 6 مریضوں کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 4 بچوں میں خسرہ اور 20 سالہ لڑکی میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی۔

2 روز قبل انتقال کر جانے والے 3 سالہ عبدالحلیم میں نہ خسرہ اور نہ ڈینگی کی تشخیص ہوئی، 3 سالہ عبدالحلیم ولد عبد الوہاب کی وجہ موت جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں