شاہین آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

قومی کرکٹر شاہین آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی کا نکاح ہوگیا۔

شاہین آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ کراچی کی مقامی مسجد میں ہوا۔

فاسٹ بولر شاہین کا نکاح ذکریا مسجد میں مولانا عبدالستار نے پڑھایا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شاہین اور انشا کی مہندی کی تقریب گزشتہ رات منعقد کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں