ترکیہ میں خوفناک زلزلہ، 51 رکنی پاکستانی ریسکیو ٹیم لاہور سے استنبول روانہ

ترکیہ اور شام میں خوفناک زلزلے میں امداد کے لیے حکومت پاکستان کی ہدایات پر 51 رکنی ریسکیو ٹیم آج صبح لاہور سے استنبول کے لیے روانہ ہوگئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس سلسلے میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔
پی آئی اے کی پرواز پی کے 707 پاکستانی ریسکیو ٹیم اور ان کے خصوصی آلات کو لے کر صبح سویرے لاہور سے استنبول روانہ ہوئی جس میں امدادی سامان بھی بھیجا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی استنبول(ترکیہ) کے لیے روزانہ کی بنیاد پر پروازیں ہیں جوحکومتی امدادی اقدامات کے لیے ہمہ وقت دستیاب ہوں گی۔
ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ریلیف سامان کی ترسیل بھی بلامعاوضہ کردی ہے جس کے تحت پی آئی اے کی استنبول اور دمشق جانے والی تمام پروازوں پر ریلیف سامان کی ترسیل مفت ہے۔

ترجمان کے مطابق سامان این ڈی ایم اے کے ذریعے پی آئی اے کے کارگو ٹرمینل پر پہنچایا جاسکتا ہے،پی آئی اے وسیع تر قومی مفاد میں ہمیشہ اپنی خدمات پیش کرتا کرتا جوکہ ہمارا قومی فریضہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں