ترکیہ زلزلہ: پاک فوج کی منفی 8 ڈگری میں ریسکیو کارروائیاں، ملبے تلے متعدد زندہ افراد کا تعین کر لیا

پاک فوج کی ترکیے میں زلزلے سے متاثرہ صوبے ادیامان میں ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
پاک فوج کے دستے منفی 8 ڈگری درجہ حرارت کے باوجود ریسکیو سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، پاک فوج کی امدادی ٹیموں نے ملبے تلے دبے زندہ افراد کا 3 مقامات پر تعین کر لیا، ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔

پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے 24گھنٹے میں 17 مزید لاشیں ملبے سے نکال کر ورثا کے حوالےکیں۔
ترک عوام کی جانب سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے جوانوں کی خدمات کو سراہا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے مجموعی اموات 15 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہیں، ترکیہ اور شام میں پیر کو 7.8 شدت کا زلزلہ آیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں